عراقی دارالحکومت بغداد میں جمعرات کے روز التحریر اسکوائر پر ہونے والے مظاہرے میں ہزاروں احتجاج کنندگان نے ایرانی نظام اور اس کے زیر انتظام القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین نے عراق کی قومی سلامتی کے مشیر فالح الفیاض سے اپیل کرتے ہوئے لوٹی ہوئی دولت کے بارے میں سوال کیا۔

عراق میں ابتر معاشی حالات کے خلاف احتجاج کے لیے آج جمعے کے روز بھی ملک کے کئی شہروں میں مظاہروں کا انعقاد متوقع ہے۔

العربیہ کے نمائندے کے مطابق بغداد کے الحریہ اسکوائر پر مظاہرین کی آمد کے ساتھ ہی عراقی دارالحکومت میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کیے جا رہے ہیں۔

ادھر عراقی خبر رساں ایجنسی نے ٹیلی گرام پر اپنے سرکاری اکاؤنٹ کے ذریعے اعلان میں بتایا ہے کہ وزارت داخلہ کے مطابق ملک میں سیکورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد جمعے کے روز ہونے والے مظاہروں کو تحفظ فراہم کرنا، شہریوں کی نقل و حرکت کو محفوظ بنانا اور سرکاری اور نجی اداروں اور املاک کو سیکورٹی فراہم کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے