حادثہ راجھستان میں معمول کی پرواز کے دوران پیش آیا، ہیلی کاپٹر میں موجود فوجی اہلکار و افسران بال بال بچ گئے

دوسرے روز بھارتی فوج کا ایک اور ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، حادثہ راجھستان میں معمول کی پرواز کے دوران پیش آیا، ہیلی کاپٹر میں موجود فوجی اہلکار و افسران بال بال بچ گئے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق مسلسل دوسرے روز بھارتی فوج کا ایک اور ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا ہے۔

اپنے فوجیوں کو موت کے منہ میں دھکیلنے کیلئے مشہور بھارتی فوج و فضائیہ کے طیارے اور ہیلی کاپٹرز آئے روز حادثات کا شکار ہوتے رہتے ہیں۔ جمعہ کے روز بھی ایسا ہی ایک اور حادثہ پیش آیا جب راجھستان میں معمول کی پرواز کے دوران بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر اچانک تکنیکی خرابی کے باعث دیہی علاقے میں کریش لینڈنگ کر گیا۔ اس حادثے میں ہیلی کاپٹر کو تو شدید نقصان پہنچا تاہم اس میں سوار فوجی اہلکار اور افسران بمشکل اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئے۔ اس حادثے کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے اپنی نااہل فوج کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے