درخواست گزار  نے  متعلقہ ترک فوجداری قوانین  سے استفادہ کرنے اور اس حرکت کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی استدعا کی

صدر رجب طیب ایردوان نے فرانسیسی جریدے لے پوائنٹ  کے مدیر اعلی ایتھینے گرنیلے اور مصنف رومین گوبرت کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔

صدر ایردوان کے وکیل  حسین آئدن نے اپنے موکل کے نام پر انقرہ  اٹارنی  جنرل کے دفتر کو  11 صفحات پر مشتمل   ایک درخواست دی ہے، جس میں مذکورہ جریرے کی 24 اکتوبر کی اشاعت کے سر ورق پر  صدر ایردوان کی تصویر کو جگہ دیتے ہوئے  ہتک عزت  کیے  جانے کے دلائل شامل  ہیں۔

درخواست گزار  نے  متعلقہ ترک فوجداری قوانین  سے استفادہ کرنے اور اس حرکت کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی استدعا کی۔

درخواست میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ مشکوک افراد کی جانب سے استعمال کردہ الفاظ    فکری حریت کے  زمرے میں نہیں آتا اور  نہ ہی یہ ایک سیاسی نظریے میں شامل ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے