راولپنڈی:  ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفورنے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف اپنے سیاسی آقائوں کو خوش کرنے کے لیے مسلسل غیر ذمہ دارانہ بیانات دے کر علاقائی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹس میں کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف اپنے سیاسی اقائوں کو خوش کرنے کے لیے یہ سب کر رہے ہیں۔ جعلی سرجیکل سٹرائیک کے دعوؤں کے علاوہ ان کے پاس کچھ نہیں ہے۔

ترجمان پاک فوج نے لکھا کہ بھارتی آرمی چیف اس طرح خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ جھوٹی سرجیکل سٹرائیک سے لے کر اب تک بھارتی آرمی چیف کو کوئی کامیابی نہیں ملی۔ انہوں نے بھارتی فوج کو ایک غنڈہ فوج میں بدل دیا ہے، وہ اپنی ہی فوج کو مروا رہے ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف بپن راوت کے ہاتھوں پر بے گناہوں کا خون لگا ہے۔ بھارتی فورسز کو پاکستانی مسلح افواج سے کئی بار بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ بھارتی آرمی چیف اپنے ہیلی کاپٹر کو گرانے کے بعد خود ہی ماتم کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے