جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ (ف)مولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہ رہبرکمیٹی نے حکومتی کمیٹی سے مذاکرات سے انکارنہیں کیا،حکومت کی جانب سے مارچ میں رکاوٹ کے لیے راستے بند کیے جا رہے ہیں۔

جے یوآئی (ف) کے مرکزی امیرمولانافضل الرحمن نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ کی تاریخ میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں، کل رہبرکمیٹی سے حکومتی ٹیم ملاقات کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ رہبرکمیٹی نے حکومتی کمیٹی سے مذاکرات سے انکارنہیں کیا،موجودہ حکومت دھاندلی کے نتیجے میں برسراقتدارآئی،دھاندلی پرجوکمیٹی بنائی گئی اس کے سربراہ بھی پرویزخٹک صاحب تھے۔

انہو ں نے مزید کہا ہے کہ حکومت نے کہا کہ مارچ میں رکاوٹ نہیں بنے گی لیکن راستے بندکیے جا ر ہے ہیں، 27 اکتوبر کو کراچی میں کشمیریوں سے یکجہتی کےلیے بڑااجتماع کریں گے،آزادی مارچ31اکتوبرکواسلام آبادمیں داخل ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے