سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے جاری کردہ شاہی فرمان کے تحت کابینہ میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

شاہی فرمان کے تحت ڈاکٹر ابراہیم العساف کو وزارت خارجہ کے عہدے سے ہٹا کر شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ بن  آل سعود کو وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر العساف کو وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن مقرر کیا گیا۔

شاہی فرمان کے تحت وزیر  مواصلات نبیل بن محمد العامودی کو بھی ان کے عہدے سے سبکدوش کر دیا گیا ہے اور  ان کی جگہ صالح بن ناصر بن علی الجاسر کو نیا وزیر  مواصلات  مقرر کیا گیا۔

شاہی فرمان کے تحت عبداللہ بن شرف بن جمعان الغامدی کو بھی وزیر کے عہدے کے مساوی مصنوعی ذہانت کے ادارے  کا سربراہ  اور صالح بن محمد بن ابراہیم العثیم کو ادارے کا نائب سربراہ مقرر کیا گیا جبکہ عصام بن عبد اللہ بن خلف الوقیت کو  مرکز اطلاعات  کا ڈائریکٹر تعینات کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے