حدیدہ اور تائز میں حوثیوں کی طرف سے پہلے سے سڑک کے کنارے نصب مائن پھٹنے کے نتیجے میں 4 فوجیوں سمیت 13 افراد ہلاک 3 فوجی زخمی

یمن کے شہروں حدیدہ اور تائز میں حوثیوں کی طرف سے سڑک کے کنارے نصب مائن پھٹنے کے نتیجے میں 4 فوجیوں سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مغربی ساحلی مشترکہ فورسز کے ترجمان  کرنل  وضاح  الدبیش نے کہا ہے کہ حدیدہ اور تائز میں حوثیوں کی طرف سے نصب کردہ دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا۔ یہ دھماکہ خیز مواد  بہت پہلے سے وہاں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکوں کے نتیجے میں 4 یمنی فوجی اور 9 حوثی ہلاک اور 3 فوجی زخمی  ہو گئے ہیں۔

تاہم حوثیوں کی طرف سے موضوع سے متعلق تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

دوسری طرف  حکومت اور حوثیوں کے درمیان حدیدہ میں طے پانے والے فائر بندی  سمجھوتے کے اطلاق کے لئے اقوام متحدہ کی طرف سے شہر میں چوتھی چیک پوسٹ قائم کی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق یہ چوتھی چیک پوسٹ حدیدہ کے جنوبی علاقے  العرود میں اور مشکل حالات میں قائم کی گئی ہے۔ حوثیوں کی طرف سے علاقے میں بچھائی گئی تقریباً 2 ہزار 500 بارودی سرنگوں کی وجہ سے ماہرین محتاط شکل میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یمن میں فریقین نے اقوام متحدہ  کی زیر نگرانی سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم  میں 6 سے 13 دسمبر 2018 کو منعقدہ مشاورتی اجلاسوں میں قیدیوں کے تبادلے، حدیدہ میں فائر بندی اور بندرگاہوں اور تائز کے بارے میں سمجھوتوں پر دستخط کئے  تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے