لاہور: (البلال نیوز) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف کی سروسز ہسپتال میں ایک مرتبہ طبیعت بگڑ گئی، ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد دوبارہ 7 ہزار پر پہنچ گئی۔

البلال نیوز کے مطابق میاں محمد نواز شریف کی طبیعت گزشتہ روز سنبھلی تھی اور پلیٹ لیٹس کی تعداد 29 ہزار کے قریب پہچ گئی تھی جس کے بعد ڈاکٹروں نے سابق وزیراعظم کی صحت کو بہتر قرار دیا تھا۔

پروفیسر محمود ایاز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 29 ہزار ہوگئی، آئندہ اجلاس میں سابقہ ٹیسٹ رپورٹس نئی ادویات کا جائزہ لے گا، نواز شریف کے مزید ٹیسٹ سے متعلق بھی بورڈ فیصلہ کرے گا، نواز شریف کے علاج کے لئے تین شفٹوں میں 21 ڈاکٹرز نواز شریف کے علاج کے لئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اب ایک مرتبہ پھر سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے، سروسز ہسپتال میں زیر علاج مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد کے پلیٹ لیٹس کی تعداد ایک مرتبہ پھر کم ہو کر 7ہزار پر پہنچ گئی۔

میڈیکل بورڈ کے اعلیٰ حکام کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، ان پلیٹ لیٹس کی تعداد کم ہوکر پھر 7 ہزار رہ گئیِ، میڈیکل بورڈ کی سفارش پر اسلام آباد سے ایک سینئر ڈاکٹرکو بلالیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے