اسلام آباد: (البلال  نیوز) حکومت نے اپوزیشن کو آزادی مارچ کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کے حق کو تسلیم کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں احتجاج سے متعلق عدالتی فیصلوں کی روشنی میں اپوزیشن کو مارچ کی اجازت دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں جے یو آئی (ف) کے مارچ اور ممکنہ دھرنے سے متعلق غور کیا گیا۔

مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے اپوزیشن جماعتوں کیساتھ رابطوں سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ پرویز خٹک نے کہا کہ کوشش میں ہیں کہ 27 اکتوبر سے پہلے اپوزیشن کو مذاکرات پر آمادہ کر لیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی کو اپوزیشن سے مذاکرات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے اندر رہتے ہوئے احتجاج اپوزیشن کا حق ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں احتجاج سے متعلق عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں، ان کی روشنی میں اپوزیشن کو احتجاج کی اجازت دی جائے لیکن کسی کو سڑکیں بند نہ کرنے دی جائیں۔ وزارت داخلہ عدالتی فیصلوں کے مطابق پرامن احتجاج یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی طے کرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے