سابق وزیر اعظم  محمد نواز شریف کو حالت تشویش ناک ہونے پر جیل سے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

البلال نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو طبیعت خراب ہونے پر نیب لاہور کی جانب سے میڈیکل چیک اپ کے لیے سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم کی طبیعت ٹھیک نہیں اور انہیں تشویش ناک حد تک پلیٹ لیٹس کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ان کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

دریں اثنا نواز شریف کی طبیعت کی خرابی کا سن کر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سمیت لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد نیب آفس کے باہر جمع ہوگئی۔ کارکنوں نے نواز شریف کے حق اور حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کردی بعدازاں اسپتال منتقلی کے بعد کارکنان اسپتال کے باہر پہنچ گئے

اسپتال منتقلی کے دوران نواز شریف کی گاڑی میں شہباز شریف بھی موجود تھے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری عمران خان پر عائد ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے