سیکورٹی اہلکاروں پر پکتیا،غزنی،میدان،خوست اور لوگر صوبوں میں حملے اور دھماکے ہوئے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق منگل کے روز دوپہر کے وقت صوبہ پکتیا کے صدر مقام گردیز شہر میں پولیس ہیڈکوارٹر کے سامنے حکمت عملی کے تحت ہونے والے دھماکہ سے ضلع گردہ سیڑئی کے سیکورٹی آفسر بریال 2 محافظوں سمیت ہلاک اور ان کی گاڑی تباہ ہوئی۔

دریں اثناء صوبہ غزنی کے صدر مقام غزنی شہر کے شہباز کے علاقے میں فوجی بکتربند ٹینک بارودی سرنگ کا نشانہ بن کرتباہ اور اس میں سوار 5 اہلکار لقمہ اجل بن گئے اور شام کے وقت ضلع شلگر کے یرگٹو کے علاقے میں مجاہدین نے ایک فوجی کو قتل کردیا۔

صوبہ میدان سے اطلاع ملی ہےکہ منگل کےروز دوپہر کے وقت ضلع نرخ کمیشری قلعہ اور آب پران کے علاقوں میں مجاہدین کے حملوں میں 2 اہلکار ہلاک ہوئے۔

اسی طرح منگل کےروز سہ پہر کے وقت صوبہ خوست ضلع درگئی میں ایئرپورٹ کی ٹاور کو مجاہدین نے حکمت عملی کے تحت دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا اور وہاں تعینات ایک اہلکار ہلاک ہوا۔

نیز دوپہر کے وقت صوبہ لوگر کےصدرمقام پل عالم شہر کے خواجہ اکبر کے مقام پر مقامی جنگجوؤں کو مجاہدین کی کمین گاہ کا سامنا ہوا،جس میں 3 شرپسند قتل ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے