ایئرفورس آفسروں،مقامی جنگجوؤں اور کٹھ پتلی فوجوں کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے میدان، بغلان، بلخ اور کاپیسا صوبوں میں نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق اتوار کےروز سہ پہرکے وقت صوبہ میدان ضلع سیدآباد کے ملی خیل کے علاقے میں مجاہدین نے کابل انتظامیہ ایئرفورس کے دو اعلی آفسر محمداسماعیل باشندہ صوبہ غزنی اور سیددادل صوبہ کابل ضلع بگرام کے رہائشی کے مار ڈالے اور لوہڑہ کے مقام پر ایک فوجی کو قتل کردیا۔

دوسری جانب عشاء کے وقت صوبہ بغلان ضلع مرکزی بغلان کے لقیان گاؤں پر چوکی پر ہونے والے حملے میں ایک جنگجو قتل اور ان کے اسلحے کو قبضے میں لیا۔

رپورٹ کےمطابق  صوبہ بلخ ضلع چمتال کے اسیاخان کے علاقے میں اتوار کےروز مغرب کے وقت مجاہدین کے حملے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک جب کہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

دریں اثناء صوبہ کاپیسا ضلع تگاب کے قورغل کے مقام پر مجاہدین نے معروف جنگجو کمانڈر تواب کو محافظ سمیت قتل کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے