ظالم امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے پکتیکا،لوگر اور غزنی صوبوں میں عوام کا جینا حرام کردیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق جارح امریکی و کٹھ پتلی کمانڈو نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب صوبہ لوگر ضلع خروار کے مرانی گاؤں پر چھاپہ مار کر لوٹ مارنے کے بعد 4 افراد کو شہید کردیا۔

دریں اثناء صوبہ غزنی ضلع گیرو کے موسی خیل گاؤں پر وحشی درندوں نے شب خون مار کر متعدد گھروں کے دروازے کو تباہ کرنے کے علاوہ 2 شہریوں کو بھی شہید کردیا۔

دوسری جانب پیرکےروز صبح کے وقت صوبہ پکتیکا ضلع اومنہ کے سیدخیل گاؤں میں امریکی ڈرون حملے میں ایک پرائیویٹ گاڑی تباہ ہونے کے علاوہ اس میں سوار 2 افراد بھی شہید ہوئے۔اناللہ وانآ الیہ راجعون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے