کابل: (البلال  نیوز) امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر خصوصی مشن پر کابل پہنچ گئے، وہ جلد از جلد افغان مسئلے کے کسی سیاسی حل کے لیے پرامید ہیں۔

امریکی صدر کی جانب سے طالبان کے ساتھ طے شدہ امن معاہدے کو ردی کی ٹوکری میں پھینکنے اور طالبان سے مذاکرات کے خاتمے کا اعلان کرنے کے بعد پینٹاگون نے ایک بار پھر افغان مسئلے کے سیاسی حل کی جانب قدم بڑھا دیے ہیں۔

اس سلسلے میں امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر خصوصی مشن پر کابل پہنچ گئے ہیں۔ دوران سفر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پینٹاگون کے چیف کا کہنا تھا کہ ان کے دورے کا مقصد افغان مسئلے کا پرامن حل نکالنا ہے۔ وہ کسی ایسے معاہدے کے لیے پرامید ہیں جس سے اٹھارہ سال سے جاری افغان جنگ کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔

مارک ایسپر کا کہنا تھا کہ امریکا کسی بھی وقت افغانستان میں موجود اپنی افواج کی تعداد میں کمی کر سکتا ہے، تاہم اس اقدام سے افغانستان میں جاری عسکری آپریشنز متاثر نہیں ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے