ہماری یہ مشترکہ کوشش خطے میں امن و استحکام کے قیام میں بارآور ثابت ہو گی

صدر  رجب طیب ایردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے   شام میں ترکی کے چشمہ امن  آپریش کو پانچ دن  کے لیے عارضی  طور پر  معطل کرنے  پر مذاکرات کے فوراً بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اعلانات  کا جواب دیا ہے۔

ایردوان نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ”جناب ِ صدر  انسانوں کی  سب  سے بڑی دشمن دہشت گردی  کا قلع قمع کیے جانے پر  جانوں کے تحفظ میں اضافہ ہوگا، یہ میرا پختہ یقین ہے کہ ہماری یہ مشترکہ کوشش خطے میں امن و استحکام کے قیام میں بارآور ثابت ہو گی۔”

واضح رہے کہ کل شام  ترک وزیر میولود چاوش  اولو کے آپریشن کو 5 دن کے وقفہ دینے کے اعلان  کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹویٹر  کے ذریعے صدرِ ترکی کا شکریہ ادا کیا تھا اور کہا تھا کہ "ترکی سے اچھی خبر موصول ہوئی ہے، اب لاکھوں  انسانوں کی جانیں بچ جائینگی۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے