امریکی بیس،کٹھ پتلی کمانڈو اور سیکورٹی فورسز کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بغلان،پروان، سمنگان، غزنی، قندوز،بدخشان،میدان، پکتیا، لوگر،خوست اور جوزجان صوبوں میں نشانہ بنایا۔

اطلاعات کےمطابق جمعہ کےروز صبح کے وقت صوبہ بغلان ضلع دوشی کے قرہ ڈکی علی خل کے علاقے میں  کمانڈوکو مجاہدین کی مزاحمت کا سامنا ہوا،جس میں دشمن کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا اور اہلکار کی لاش تاحال میدان میں پڑی ہوئی ہے اور سہ پہر کے وقت ضلع پل خمری کے ڈنڈشہاب الدین کے علاقے میاگاں کے مقام پر مجاہدین نے بھارتی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا اور اس میں سوار وحشی فوجیوں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔

دریں اثناءصوبہ پروان ضلع بگرام میں واقع ملکی سطح پرجارح امریکی فوجوں کے سب سے بڑے اڈے بگرام ایئربیس پر مجاہدین نے میزائل داغے، جو اہداف پر گر کر غاصب دشمن کے لیے جانی و مالی نقصانات کے سبب بنے اور ساتھ ہی صوبہ پروان ضلع شینوار کے اوشابہ کے مقام پر مجاہدین کے حملے میں جنگجو ؤں کی گاڑی تباہ اور اس میں سوار جنگجو کمانڈر نصرالدین کا بیٹا کمانڈر بھی ہلاک جب کہ 2 اہلکار زخمی ہوئے۔

دوسری جانب صوبہ سمنگان ضلع درہ صوف کے چپچل کے علاقے میں فوجی بیس کو جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کٹھ پتلی فوجوں نے چھوڑ کر فرار کی راہ اپنالی اوراب علاقے پر مجاہدین کا کنٹرول ہے۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب عشاء کے وقت صوبہ غزنی کے صدر مقام غزنی شہر کے روضہ کے علاقے میں پولیس چوکی پر لیزرگن حملے میں 3اہلکار ہلاک ہوئے اور جمعرات کےروز ضلع شلگر کے خانے قلعہ کے علاقے میں  چوکی پر سنائیپرگن حملے میں ایک فوجی مارا گیا۔

صوبہ قندوز سے اطلاع ملی ہےکہ جمعرات کےروز ضلع دشت آرچی کے مرکز کے قریب کلتراش کے مقام پر بم دھماکہ سے فوجی ٹینک تباہ اور اس میں سوار 5 اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے اورساتھ ہی مذکورہ علاقے پر دشمن نے مسلسل کئی بار حملہ کیا،جنہیں مجاہدین کی شدید مزاحمت کا سامنا ہوا اور دشمن نے جانی و مالی نقصانات اٹھاتے ہی فرار کی راہ اپنالی۔

دوسری جانب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب صوبہ بدخشان ضلع وردوج کے بیلاق واخل کے علاقے میں مجاہدین نے چھاپے کے دوران جنگجو  جمیل کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

دریں اثناء صوبہ پکتیا ضلع پھٹان کے غونڈی کے علاقے میں چوکی پر ہونے والے حملے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئےاور جمعرات کے روز صوبہ میدان ضلع سیدآباد کے تودہ چینہ کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں 3 فوجی مارے گئے، جب کہ صوبہ خوست کے صدر مقام خوست شہر کے لرگی اڈہ کے مقام پر حکمت عملی کے تحت ہونے والےدھماکہ سے گاڑی تباہ اور اس میں سوار اینٹلی جنس سروس اہلکار رحمت اللہ ہلاک ہوا۔

اسی طرح جمعہ کےروز دوپہر کے وقت صوبہ جوزجان ضلع فیض آباد کے گرجک کے علاقے میں مجاہدین نے ایک جنگجو کو قتل کردیا ۔

صوبہ لوگر سے اطلاع ملی ہےکہ جمعہ کےروز شام کے وقت ضلع محمدآغہ کے سرخاب کے علاقے میں بم دھماکوں سے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے