افغانستان میں ایک مسجد میں بم دھماکے کے نتیجے میں 29 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار کے ضلع ہسکہ مینا کی مسجد میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 29 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ننگرہار صوبے کے ترجمان کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں مسجد کی چھت گر گئی ، زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے کا کام جاری ہے ۔ دھماکے کے وقت نماز جمعہ ادا کی جارہی تھی اور واقعے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

بم دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے