افغانستان کے صوبہ نورستان کی تحصیل نورگرام میں طالبان اور محافظین کے درمیان جھڑپ میں 6 محافظ ہلاک ہو گئے ہیں۔

تحصیل نور گرام کے پولیس ڈائریکٹر محمد جمیل کے مطابق تحصیل کے محافظ تھانے پر طالبان کے حملے کے بعد جھڑپ شروع ہو گئی۔

محمد جمیل کے مطابق جھڑپ میں 6 محافظ ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

علاوہ ازیں جھڑپ میں طالبان کو بھی جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

تاہم طالبان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں جھڑپ میں 9 سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا دعوی کیا گیا ہے

جبکہ صوبہ لوگر ضلع چرخ کے میرک کے علاقے میں بدھ کےروز سہ پہر کے وقت طالبان نے امریکی و افغان فوجیوں پر حملہ کیا،جس میں ایک امریکی اور 4 افغان فوجی قتل ہوئے۔ واضح رہے کہ لڑائی کے دوران ایک مجاہد بھی شہید ہوا۔ تقبلہ اللہ تعالی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے