راولپنڈی: (البلال نیوز) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا ہے، دورے کے دوران پاک فوج کے سپہ سالار کو ایل او سی کی تازہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور مسئلہ کشمیر پر ہر قیمت پر اپنا حقیقی کردار ادا کرتے رہیں گے

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

پاک فوج کے سپہ سالار کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام وادی کے محاصرے کے باوجود بھارتی جبر و تسلط کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف نے دورے کے دوران جوانوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے کو بھی سراہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے