نئی دہلی: (البلال نیوز) چالیس روز سے جاری تاریخ کی دوسری طویل سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے فریقین کو اپنے اعتراضات تین روز میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ کیس کی چھ اگست سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت جاری تھی جس کا فیصلہ سترہ نومبرسے قبل سنائے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ میں تاریخ کی دوسری طویل ترین سماعت کے بعد بابری مسجد کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

عدالت عظمیٰ نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے بابری مسجد کیس کے دونوں فریقین کو 3 روز میں اعتراضات جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

چیف جسٹس کی قیادت میں 5 رکنی بنچ نے 6 اگست کو کیس کی روزانہ بنیاد پر سماعت کا حکم دیا تھا جو 40 روز جاری رہی۔ بھارتی چیف جسٹس کی 17 نومبرکو ریٹائرمنٹ سے قبل کیس کا فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے