آذربائیجان میں منعقدہ ترکی زبان بولنے والے ممالک کی تعاون کونسل کے صدارتی سطح کےساتویں اجلاس کے اختتامی اعلامیہ میں چشمہ امن کاروائی کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔
صدرِ آذربائیجان الہام علی یف کی میزبانی میں منعقدہ سربراہی اجلاس میں ترکی، قازقستان، کرغزستان، ازبیکستان کے صدور نے شرکت کی۔
ترک کونسل کے مبصر رکن ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان او ر کونسل کے غیر رکن ترکمانستان کے نائب وزیر اعظم پرلی اگار مرادووف بھی اس اجلاس میں شریک تھے۔
اجلاس کے بعد قبول کردہ اور سربراہان کے دستخطوں پر مشتمل اعلامیہ میں ترک مسلح افواج کی شام میں دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر چشمہ امن کاروائی کے بارے میں مندرجہ ذیل الفاظ کو جگہ دی گئی۔
“ترک کونسل، ترکی کی چشمہ امن کاروائی کی بدولت ، شامی سر زمین کی سالمیت، شامی شہریوں کو دہشت گردوں کے مظالم سے نجات دلانے اور اپنے گھر بار سے دور ہٹائے گئے شامی مہاجرین کی مادرِ وطن کو با حفاظت و خود ساختہ واپسی کے لیے حالات سازگار بننے پر پُر امید اور پر یقین ہونے کا واضح طور پر اظہار کرتی ہے۔