پاکستانی پارلیمانی سفارتکاری کی ایک بڑی کامیابی سامنے آئی ہے جب بھارتی امیدوار ششی تھرور کے مقابل سینیٹر رضا ربانی انٹر پارلیمانی یونین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن منتخب ہو گئے۔

سینیٹر رضا ربانی دنیا بھر کی 128 ارکان پر مشتمل انٹر پارلیمانی یونین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن منتخب ہوگئے۔

رضا ربانی بھارت کے امیدوار شسی تہور کی جانب سے اپنا نام واپس لینے پر انٹر پارلیمانی یونین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن منتخب ہوئے۔

 شیری رحمٰن کمیٹی برائے پائیدار ترقی، جاوید عباسی ڈرافٹنگ کمیٹی کے رکن منتخب ، پارلیمانی سفارتکاری میں شاندار فتح ،دنیا بھر کی188 پارلیمان پر مشتمل یونین کی 131ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں شروع ہوگیا۔

بھارتی وفد کی بھرپور کوشش کے باوجود پاکستانی امیدوار کی فیصلہ کن فتح ہوئی، پاکستان کا پارلیمانی وفد سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں شریک ہے ۔

اسپیکر اسد قیصر بین الاقوامی پارلیمانی تنظیم آئی پی یو کی ایشیا پیسیفک گروپ کے موجودہ چیئرمین بھی ہیں، پاکستان کی پارلیمنٹ نے اس اہم عہدے کے لئے سینیٹر رضا ربانی کو نامزد کیا تھا ایشیا پیسیفک گروپ کا اجلاس اتوار کو اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں بلغراد میں ہوا، بھارتی وفد کی بھرپور کوشش تھی کہ انتخاب موخر کر دیا جائے تا کہ انہیں انتخابی مہم چلانے کا موقعہ مل سکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے