پیرس: (البلال  نیوز) پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان اہم مذاکرات میں پاکستان کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ پاکستان کی نئی رسک اسسمنٹ سٹڈی پر ایف اے ٹی ایف حکام نے اظہار اطمینان کیا۔ چین، ترکی اور ملائیشیا نے پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق رپورٹ میں دہشتگردی اور کرپشن کے خلاف کوششوں کو سراہا گیا۔ پاکستان سے پوچھے گئے اضافی سوالوں کے جواب کا سیشن بھی ہوا۔ پاکستانی وفد کے تمام ارکان نے سوالوں کے جواب دیئے۔

پاکستانی وفد نے بھارتی وفد کی جانب سے کیے گئے سوالوں کے جواب بھی دئیے۔ بھارتی وفد نے پاکستانی وفد سے دہشتگردی اور ان کے ٹھکانوں سے متعلق سوال کیا۔

پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف رپورٹ پیش کی اور مدلل جواب دیا۔ اجلاس میں سوالوں کے جواب کا مرحلہ مزید بھی جاری رہے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے