فرانس میں ییلو جیکٹ مظاہروں کے 48 ویں ہفتے میں صدر امانوئیل ماکرون  انتظامیہ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے لئے مظاہرین دوبارہ سڑکوں پر نکل آئے۔

پیرس کے بیسٹل اسکوائر میں جمع قلیل تعداد  میں مظاہرین کے ایک گروپ نے پورٹ میلو  تک مارچ کی۔ مظاہرے میں کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

تاہم تولوس کے مظاہرے میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان کشیدگی ہوئی۔ پولیس نے شہر کے مرکز میں جمع اور پولیس پر مختلف اشیاء  پھینکنے پر مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا۔

مظاہرے میں 17 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

میٹز کے مظاہرے میں بھی پتھراو کرنے پر پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا۔

ملک کے دیگر متعدد علاقوں میں بھی مظاہرے کئے گئے۔

تاہم وزارت داخلہ نے گذشتہ ہفتوں کے طرح اس بار بھی مظاہروں میں شامل مظاہرین کی تعداد کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

واضح رہے کہ ییلو جیکٹ مظاہرے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور خراب اقتصادی شرائط  کے خلاف ردعمل کے طور پر شروع ہوئے لیکن بعد ازاں ماکرون انتظامیہ  کے خلاف مظاہروں میں تبدیل ہو گئے اور اب تک جاری ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے