ترکی کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق چشمہ امن آپریشن کے دوران ہلاک کئے جانے والے PKK/PYD-YPG کے دہشت گردوں کی تعداد 480 تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت دفاع کے ٹویٹر پیج سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ” چشمہ امن آپریشن کے دائرہ کار میں رات بھر زمینی و فضائی فائرنگ اور ڈرون طیاروں کے تعاون سے آپریشن جاری رہے۔ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 480 تک پہنچ گئی ہے”۔

واضح رہے کہ ترک مسلح فورسز نے 9 اکتوبر کو شام میں دریائے فرات کے مشرق میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/PYD-YPG کے خلاف چشمہ امن آپریشن کا آغاز کیا۔

آپریشن کے دائرہ کار میں کل رسولین تحصیل  کا کنٹرول سنبھال لیا گیا اور آج تحصیل تل عبید کے علاقے سولوک  کو YPG/PKK کے قبضے سے چھُڑا لیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے