نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکا میں ایک نامعلوم شخص نے فائرنگ کر کے کم چار افراد کو ہلاک جبکہ پانچ کو زخمی کر دیا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ بروکلین میں پیش آیا، پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے کے قريب پوليس کو فائرنگ کی اطلاع ملی۔

انتظامیہ جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو چار افراد مردہ پائے گئے۔ مرنے والے سب ہی مرد تھے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ بروکلین کے علاقے ميں پيش آيا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق زخمی ہونے والوں میں خاتون بھی شامل ہیں، تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ابھی تک کسی کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے