اسلام آباد(البلال نیوز) حکومت کا مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کا فیصلہ، وزیراعظم عمران خان نے مولانا فضل الرحمان سے رابطے کے لئے تین رکنی کمیٹی بنا دی۔

حکومت نے فضل الرحمان کے اسلام آباد مارچ اور دھرنا ختم کرانے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی۔  مولانا فضل الرحمان کی آزادی مارچ کو روکنے کیلئے وزراء کو اہم ٹاسک سونپ دیئے۔ وزیراعظم نے پرویز خٹک کو مولانا فضل الرحمان سے مارچ روکنے سے متعلق بات چیت کرنے کی خصوصی ہدایت  کی ۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن سے بات چیت کیلیے حکومتی وفد میں پرویز خٹک ، نورالحق قادری اور اعظم سواتی شامل  ہیں۔ حکومتی وفد مولانا فضل الرحمان کو مذاکرات کیلیے آمادہ کرنے کی کوشش کرے گا۔ مذاکرات کی آمادگی ظاہر کرنے پر شاہ محمود قریشی خود مولانا فضل الرحمان کے پاس جائیں گے۔ وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو مظاہرین کو اسلام آباد داخل ہونے سے روکنے کی خصوصی ہدایات دی ہیں۔ وزیراعظم کے دورہ چین کے بعد وفاقی وزرا اور رہنماوں کی جانب سے فضل الرحمان ملین مارچ کے بارےمیں بریفنگ دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے