راولپنڈی: (البلال نیوز) بھارتی فوج کی ایک بار پھر اشتعال انگیزی، کنٹرول لائن کے مختلف 2 سیکٹروں میں فائرنگ کر کے ایک جوان کو شہید جبکہ دو خواتین کو زخمی کر دیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے بروہ اور چری کوٹ سیکٹر میں آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فائرنگ سے جوان نعمت ولی شہید جبکہ سریاں گائوں کی دو خواتین زخمی ہو گئیں۔

پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی میں آبادی کو نشانہ بنانے والی بھارتی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا، جوابی کارروائی میں متعدد بھارتی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے