ظالم امریکی و کٹھ پتلی کمانڈو نے بدخشان، غزنی، میدان، پکتیا اور لغمان صوبوں میں عوام کا جینا حرام کردیا اور اس دوران عوام کو بھاری جانی و مالی نقصانات بھی پہنچایا۔

اطلاعات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب صوبہ بدخشان ضلع وردوج کے سترب کے علاقے پر جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے چھاپہ مارا اور ساتھ ہی شدید بمباری بھی کی،جس کے نتیجے میں 11 مکانات تباہ ہونے کے علاوہ  ایک خاتون ،2 بچے شہید، 11 زخمی اور 6 کو حراست میں لیا۔

صوبہ پکتیا سے اطلاع ملی ہےکہ ضلع زرمت کے سہاک پاٹک بازار پر جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے رات کے وقت ہلہ بول دیا اور متعدد دکانوں کولوٹنے کے علاوہ علاقے پر بمباری بھی کی،لیکن الحمدللہ کو جانی نقصان نہیں ہوا۔

دریں اثناء صوبہ غزنی ضلع آب بند کے چوری گاؤں پر وحشی و کٹھ پتلی درندوں نے چھاپہ مار کر متعدد گھروں کے دروازوں کو تباہ ہنے کے علاوہ عوام کو مالی نقصان بھی پہنچایا۔

دوسری جانب صوبہ میدان ضلع نرخ کے وڑوکی شاکابل گاؤں پر شب خون مار کر متعدد گھروں کے دروازوں کو تباہ اور 5 افراد کو بھی حراست میں لیا۔

رپورٹ کے مطابق جارح صلیبی و کٹھ پتلی فوجوں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب صوبہ لغمان ضلع علینگار کے شیخ صاحب اور میاں خیل گاؤں پر چھاپہ مار کر وحشت و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 افراد کو شہید جب کہ 2 کو زخمی اور 2 افراد کو حراست میں لیا۔

[images type=”carousel” cols=”three”]
[image link=”#” image=”3468″]
[/images]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے