پولیس اہلکاروں کی چوکیوں اور کٹھ پتلی فوجوں کے کاروان پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے قندوز اور پکتیا صوبوں میں حملہ کیا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی  شب صوبہ قندوز ضلع امام صاحب کے مرکز کے قریب چوپان مسجد کے مربوطہ علاقے میں مجاہدین نے پولیس اہلکاروں کی چار چوکیوں پر وسیع حملہ کیا،جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے تمام چوکیاں فتح ہونے کے علاوہ وہاں تعینات اہلکاروں میں سے 3 ہلاک جب کہ تین کمانڈروں (ڈسٹرکٹ پولیس چیف، جنگجو کمانڈر ایوب اور ایک فوجی کمانڈر) سمیت 9 اہلکار زخمی ہوئے۔

اتوار کےروز شام کے وقت صوبہ پکتیا کے صدر مقام گردیز شہر کے چھاونی  اورابراہیم خیل کے علاقوں میں فوجی کاروان اور چوکی پر ہونے والے حملے میں ایک فوجی ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ ا2 اہلکار ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئےاور رات کے وقت ضلع پھٹان کے مقبل کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک ہونے کے علاوہ مجاہدین نے  ایک راکٹ،3 کلاشنکوفیں وغیرہ قبضے میں لیا اور رات کے وقت مذکورہ علاقے میں غونڈی نامی چوکی پر ہونے والے حملے میں 4 پولیس ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئے۔ اسی طرح ضلع سیدکرم کے علمگی کے مقام پر پولیس چوکی پر ہونے والے حملے میں ایک اہلکار ہلاک جب کہ دوسرا زخمی ہوا۔ نیز پیر کےروز صبح کے وقت ضلع سمکنی کے لواڑہ کے مقام پر مجاہدین کے حملے میں ایک فوجی ہلاک جب کہ دوسرا زخمی اور مجاہدین نے ایک کلاشنکوف وغیرہ بھی قبضے میں لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے