سعودی عرب کے مختلف شہروں میں آج منگل کے روز شدید بارش اور بعض مقامات پر ژادلہ باری ہوئی۔ مکہ مکرمہ میں ہونے والی موسلا دھار بارش نے جل تھل کر دیا جبکہ طائف میں بارش کے ساتھ ژالہ باری سے علاقے میں سفید چادر اوڑھ لی اور موسم کی خنکی میں مزید اضافہ ہوگیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فوٹو گرافر خالد الحارثی نے مکہ معظمہ میں ہونے والی بارش اور جنوبی طائف میں میسان گونری میں ہونے والی بارش اور ژالہ باری کے مناظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا ہے اور یہ مناظر العربیہ ڈاٹ نیٹ کے ناظرین کے لیے بھی پیش کیے جا رہے ہیں۔

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے موسمیات اور ماحولیاتی تحفظ نے منگل کو درمیانے درجے کی موسلا دھار بارش کی پیش گوئی تھی اور ساتھ ہی تیز ہوا اور سردی میں اضافے کا الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے منگل کے روزمکہ مکرمہ کے متعدد گورنریوں اور مراکز بشمول اضم، جموم، الخرمہ، طائف، مکہ معظمہ، العرضیات، الکامل، المویہ، تربہ، خلیص اور میسان سمیت متعدد گورنریوں اور مراکز بارش اور سیلاب کی وارننگ دی تھی۔ سعودی عرب میں بارش کا دورانیہ منگل کی شام مقامی وقت کے مطابق آٹھ بجے تک جاری ہے گا اوراس کے بعد موسم بہ تدریج صاف ہونا شروع ہوجائے گ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے