پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے کمانڈر، سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین اور سدرن تھیٹر کمانڈ کے کمانڈر سمیت چینی فوج کی اعلیٰ قیادت ملاقاتیں کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ چینی وزیراعظم اور صدر سے ہونے والی ملاقاتوں میں بھی شریک ہوں گے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان بھی چین کے تین روزہ سرکاری دورے پر آج ہی روانہ ہوجائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کو چین کے وزیراعظم لی کیچیانگ نے دورے کی دعوت دی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے