راجن پور: (البلال نیوز) کوہ سلیمان پہاڑی سلسلے پر موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی جس کے سبب نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔

کوہ سلیمان پہاڑی سلسلے پر گزشتہ رات موسلا دھار بارش کے سبب نالہ کاہا میں پچاس ہزار کیوسک سیلاب کا ریلا آ گیا۔ لوگ اپنی مدد آپکے تحت نقل مکانی کے ساتھ ساتھ اپنا ضروری سامان سمیٹ رہے ہیں جبکہ اس وقت کپاس کی چنائی بھی جاری ہے۔

فلڈ کنٹرول روم کے مطابق ریلے سے نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں،علاقوں میں پانی داخل ہونے اور کسی بھی بڑے نقصان کے پیش نظر انتظامیہ، پولیس، سول ڈیفنس اور ریسکیو ٹیموں کو علاقوں میں روانہ کر دیا گیا ہے جو کچے پشتوں کو فوری پر کروائیں گے۔

بارش کا سلسلہ جاری رہا تو درجنوں بستیاں جن میں حاجی پور، لنڈی سیدان سمیت دیگر شامل ہیں، زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے