لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیری پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں سینکڑوں گناہ شہید ہو چکے، 300 سے زاید کشمیری بیٹیوں کو بھارتی فوج نے اٹھا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے تحت آج لاہور میں آزادیٔ کشمیر مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا لاہور، کراچی، پشاور سمیت دیگر شہروں میں بھی لوگ کشمیریوں کے لیے نکل رہے ہیں، 16 اکتوبر کو ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاؤس کی طرف مارچ کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے سراج الحق نے 13 اکتوبر کو حیدر آباد میں آزادی مارچ کا بھی اعلان کیا، کہا خیال تھا وزیر اعظم یو این جانے سے پہلے سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کریں گے، یو این میں 27 ستمبر کو تقریر کے بعد کئی دن گزر چکے ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم ہوا نہ ہی نظر بند کشمیری رہا ہوئے

انھوں نے کہا افسوس ہے حکمرانوں نے کشمیریوں کی محبت کو قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھا، کشمیری بیٹی رابعہ نے بھارتی فوج کے پیچھے لگنے پر بھی کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ لگایا اور چھت سے چھلانگ کر جان دے دی لیکن نعرہ نہیں چھوڑا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے