بگرام (ویب نیوز) تین غیر ملکیوں کے بدلےدو سابقہ گورنر اور 11 امارت اسلامیہ کے مجاھدین کو آج بگرام جیل سے رہا کر دیا ۔ جن میں طالبان دور کے سابقہ گورنر کنڑ شیخ عبدالرحیم اور نیمروز کے  سابقہ گورنر مولوی عبدالرشید بھی شامل ہیں۔

شیخ عبدالرحیم طالبان دور میں کئی سالوں سے گورنر تھے اور ایک بااثر شخصیت کے مالک تھے ان کو آج سے دو سال قبل جلال آباد شہر سے گرفتار کیا تھا

 مولوی عبدالرشید اس وقت نیمروز صوبے کے سینئر کمانڈر اور گورنر تھے ۔

بتایا جاتا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے علاوہ گیارہ اہم طالبان مجاھدین کو بگرام جیل سے رہا کیا گیا ہے ، لیکن دیگر افراد کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی ۔

بعض ذرائع کے مطابق ، گرفتار افراد کی رہائی اسلام آباد میں امریکی وفد اور طالبان کے نمائندوں کے بعد ہوئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے