آزاد کشمیر کے علاقے میرپور اور گردو نواح میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
گزشتہ ماہ آزاد کشمیر اور گردو نواح میں آنے والے زلزلے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور آج ایک بار پھر میرپور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے صبح 10 بج کر 28 منٹ پر آئے جن کا دورانیہ دو سے تین سیکنڈ تھا۔
زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگوں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔