اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے اسلامی جہاد کے 32 ویں یوم تاسیس پر  اسلامی جہاد کے فلسطین کی تحریک آزادی کے لیے قربانیوں اور خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ اسلامی جہاد اپنی بانی ڈاکٹر فتحی الشقاقی رحمہ اللہ کے وضع کردہ طریقہ کار اور اصولوں کے مطابق چلتے ہوئے آزادی فلسطین کے لیے قربانیوں اور جہاد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔حماس نے اسلامی جہاد کے بیمار سیکرٹری جنرل رمضان شلح کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ اسلامی جہاد فلسطین کی آزادی کے لیے اپنی جدو جہد منطقی انجام تک جاری رکھے گی اور حماس اور اسلامی جہاد کی قیادت میں جاری یہ آزادی کارواں جاری وساری رہے گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسلامی جہاد کے 32 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے غزہ میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر اسلامی جہاد کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے ایک پریڈ کا بھی اہتمام کیا جس میں اسلامی جہاد کے اسلحے کی نمائش کی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے