مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پولیس نے پکڑ دھکڑ کی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے کشتواڑ اور ڈوڈہ کے اضلاع سے ایک حریت رہنماءاور.عالم دین سمیت چار اور افرادکوگرفتارکر لیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے گھر گھر تلاشی کے دوران تحریک حریتکے رہنما نور محمد ملک المعروف فياض ملک، عالم دین اور امام مسجد منظور احمد گنائی*، *ایک سرکاری ٹیچر فاروق احمد بٹ اور ایک نوجوان
مسعود احمد کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق گرفتار افراد آزادی پسند سرگرمیوں میں ملوث تھے اور وہ بھارتی فورسز کے مظالمریاستی دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کر رہے تھے۔یاد رہے کہ بھارتی پولیس نے گزشتہ چار دنوں کے دوران کشتواڑ اور ڈوڈہ کے اضلاع سے بیس سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کرلیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے