اسلام آباد : امارت اسلامیہ کے وفد کی امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے ملاقات ہوئی ، 5رکنی امریکی وفد زلمے خلیل زاد کی سربراہی میں 3روز سے اسلام آباد میں موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ طالبان وفد کی امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے ملاقات ہوئی ، ملاقات ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع امریکی سفارتخانے میں رات گئے ہوئی جبکہ طالبان اورامریکا میں وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی۔

خیال رہے 5 رکنی امریکی وفد زلمے خلیل زادکی سربراہی میں 3روز سے اسلام آباد میں ہے۔

گذشتہ روز اسلام آباد میں پاکستان اور افغان طالبان کے 12 رکنی وفد کے درمیان دفترخارجہ میں مذاکرات ہوئے تھے ، دونوں فریقین کے درمیان وفود کی سطح پر سوا گھنٹے تک مذاکرات جاری رہے، مذاکرات میں خطےکی صورتحال، افغان امن عمل اور باہمی دلچسپی کےامور پرتبادلہ خیال کیا گیا اور فریقین نے مذاکرات کی جلد بحالی کی ضرورت پربھی اتفاق کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے