جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے 27 اکتوبر سے حکومت مخالف ’آزادی مارچ‘ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس بات کا اعلان انھوں نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا ’ہم سب اس بات پر متفق ہیں کہ فوری طور پر موجودہ حکومت کا خاتمہ ہو اور اس میں کوئی دیر نہیں ہونی چاہیے۔‘

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر مزید دیر ہوئی تو ملک کا بہت بڑا نقصان ہو گا کیونکہ موجود حکومت ملک کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔

انھوں نے ملک میں فوری طور پر نئے انتخابات کروانے کا بھی مطالبہ کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے