راولپنڈی: (البلال نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ پاک فوج مادر وطن کے بھرپور دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں مقبوضہ کشمیر، قومی سلامتی اور جیو سٹریٹیجک صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاک فوج مادر وطن کے بھرپور دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ پاکستان کا دفاع ہر حال میں یقینی بنائیں گے۔ پاک فوج وطن کی سالمیت، عزت اور وقار کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے

کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ کشمیریوں کے حق خود ارادیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ کانفرنس میں یو این جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے کو سراہا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے