واشنگٹن: امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں دوسری جنگ عظیم کے دور کاقدیم طیارہ حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بوئنگ بی 17 ساخت کا طیارہ جسے امریکی فضائیہ نے دوسری جنگ عظیم میں جرمنی اور جاپان کے خلاف استعمال کیا تھا، ریاست کنیکٹی کٹ میں صبح 10 بجے لینڈنگ کے دوران بریڈلی بین الاقوامی ایئرپورٹ کر گر کر تباہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق طیارے میں 13 افراد سوار تھے جنہوں نے کریش لیڈنگ کے وقت چھلانگ لگائی، حادثے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے

امریکی ایوی ایشن حکام کے مطابق طیارہ عام پروازوں کے لیے رجسٹرڈ تھا اور اسے فوجی استعمال میں نہیں لیا جارہا تھا۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پرتباہ ہوا۔

امریکی ریاست کنیکٹی کٹ پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ طیارہ بری طرح تباہ ہوا اور حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت انتہائی مشکل ہے

امریکی ماہرین کے مطابق اس وقت 10 بی 17 طیارے صرف امریکا میں پرواز کے لیے استعمال کیے جارہے ہیں۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر کیون ڈلن نے کہا کہ طیارے کے ٹیک آف کے دس منٹ بعد پائلٹس کی طرف سے کنٹرول ٹاور کو مطلع کیا گیا کہ دوران پرواز پریشانی کا سامنا کرنا پڑر ہا ہے، ہم دیکھ سکتے تھے کہ پرواز کے بعد جہاز اونچائی پر نہیں جا پارہا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے