مظفر آباد: حکومت نے زلزلے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا، فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ 5 لاکھ روپے وفاقی حکومت اور 5 لاکھ آزاد کشمیر حکومت دے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان آزاد کشمیر کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کئی گھرانوں کے مستقبل بھی زلزلے کی نذر ہوگئے، پریشانی کی گھڑیاں ہم سب کے لیے امتحان ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مشکلات کا مقابلہ کرنے والی قوم کے سامنے دکھ اور زخم اہمیت نہیں رکھتے، وزیر اعظم پاکستان نے زلزلہ متاثرین کے دکھ کو محسوس کیا۔ زلزلہ متاثرین کا دکھ اور تمام صورتحال کو خود دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد کے دکھ میں کمی کے لیے حکومت ہر ممکن مدد کرے گی، وزیر اعظم پاکستان کی حکمت عملی ہے کہ آپ کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ ترجیح ہے کہ زلزلہ متاثرین کی گھروں میں واپسی ممکن بنائی جاسکے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے متاثرین کے لیے ریسکیو اور ریلیف میں کردار ادا کیا، حکومت پاکستان آزاد کشمیر حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، تمام چیلنجز کا مقابلہ ایک ساتھ نہیں ہوسکتا، یہ وقت سیاست کا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ آزمائش کی گھڑیاں ہیں۔ میں سنہ 2005 میں مظفر آباد کے لیے امدادی سامان کے پہلے طیارے میں پہنچی تھی، جاں بحق افراد کے اہلخانہ کو فی کس 5 لاکھ روپے امداد فراہم کریں گے، آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے بھی 5 لاکھ روپے لواحقین کو دیے جائیں گے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ 150 افراد ایسے ہیں جو زیادہ زخمی ہوئے ہیں، شدید زخمیوں میں پہلے مرحلے میں 1 ایک لاکھ کے چیک تقسیم کریں گے، معمولی 600 زخمیوں میں بھی امدادی چیک تقسیم کیے جائیں گے، ایک ہزار گھروں کی تعمیر کے لیے 2 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ معذور ہونے والوں کو ایک لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا جائے گا، زلزلے سے زخمی افراد کو پچاس ہزار روپے فی کس دیا جائے گا۔ 12 سو 56 جزوی متاثر گھروں کی تعمیر کے لیے بھی 50 ہزار روپے فراہم کریں گے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے تمام محکموں کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، وزیر اعظم پاکستان زلزلہ متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، تمام معلومات کمپیوٹرائزڈ کی جارہی ہیں تاکہ کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔ مشکل وقت میں ساتھ دینے پر افواج پاکستان کی شکر گزار ہوں، افواج پاکستان کوئی لمحہ ضائع کیے بغیر وسائل بروئے کار لائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے