امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے غزنی،کاپیسا اور جوزجان صوبوں میں مدرسے،سویلین آبادی اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب صوبہ غزنی ضلع شلگر کے مستوفی گاؤں اور نورالمدارس دینی درسگاہ پر جارح امریکی وکٹھ پتلی فوجوں نے چھاپہ مار کر مدرسے کے کتب خانے،کمروں اور گندم کے گودام  اور گاؤں میں 4 مکانوں کو تباہ کردیا۔

دریں اثناء صدر مقام غزنی شہر کے قرباغی کے علاقے پر جارح امریکی و کٹھ پتلی درندوں نے شب خون مار کر ایک مسجد کو منہدم کرنے کے علاوہ ایک شہری کو حراست میں بھی لیا۔

دوسری جانب منگل کےروز ضلع جغتو کے قیاق کے علاقے کو کٹھ پتلی فوجوں نے معمول کے مطابق مارٹرگولوں اور توپوں کا نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں 6 شہری جان بحق اور زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق منگل کےروز شام کے وقت صوبہ کاپیسا ضلع نجرآب کے افغانیہ درہ کے باقرخیل گاؤں کو کٹھ پتلی درندوں نے اسی نوعیت حملے کا نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد شہید جب کہ 2 زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں میں حاجی فاروق اور ان کی بہو  شامل ہیں، جب کہ شہداء میں ان کی بیوی، دو بچے، دو بچیاں اور پوتی شامل ہیں ۔

صوبہ جوزجان سے المناک اطلاع ملی ہے کہ رات کے وقت کٹھ پتلی فوجوں نے خانقاہ،،آقچہ اور فیض آباد اضلاع میں نہتے عوام کو نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں 11 مکانات تباہ ہونے کے علاوہ 5 مرد،2 خواتین شہید جب کہ ایک خاتون،ایک بچی سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔ اناللہ وانآ الیہ راجعون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے