الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے فوجی چوکیوں اور کاروان غزنی،میدان، لوگر، پکتیا اور بلخ صوبوں میں حملوں کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق منگل اوربدھ کی درمیانی شب صوبہ غزنی ضلع دہ یک کے مرکز کے قریب پولیس چوکی پر حملے کے دوران 3 فوجی ہلاک ہوئے اور تازہ دم اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا،جس میں ایک فوجی مارا گیا،نیز بدھ کےروز تاسن کے علاقے میں چوکی پر حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکار ہلاک ہوااور ساتھ ہی ضلع آب بند کے پولیس ہیڈکوارٹر اورانتن نامی چوکی پر مجاہدین کے اسی نوعیت حملے میں 3 فوجی ہلاک ہوئے۔
صوبہ لوگر سے اطلاع ملی ہےکہ رات گئے صدر مقام پل عالم شہر کے کنجک کے علاقے تنگی واغجان کے مقام پر مجاہدین نے جنگجوؤں کی چوکی پر حملہ کیا،جس میں 3 اہلکار ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئے۔
اسی طرح بدھ کےروز دوپہرکے وقت علی خان کے علاقے میں فوجی کاروان پر حملے کے دوران ایک آئل بھرا ٹینکر خاکستر ہونے کے علاوہ دشمن کو ہلاکتوں کا سامنا بھی ہوا۔
رپورٹ کے مطابق منگل کےروز دوپہر کےوقت صوبہ میدان ضلع سیدآباد کے اوتڑیو کے علاقے میں فوجی چوکی پر حملے کے دوران دو برجیں تباہ ہونے کے علاوہ دشمن کو ہلاکتوں کا سامنا بھی ہوا، جب کہ عشاء کے وقت عزیز قلعہ کے علاقے میں دروازہ نامی چوکی پر حملے میں 2 فوجی مار ےگئے۔
دوسری جانب منگل کےروز شام کے وقت صوبہ بلخ ضلع خاص بلخ کے عالم خیل کے علاقے میں مجاہدین نے فوجی بیس پر حملہ کیا،جس میں ایک اہلکار مارا گیا اور بدھ کےروز صبح کے وقت شرشرک اور مرگین تپہ کے علاقوں میں فوجی مراکز پر ہونے والے حملے میں 2 اہلکار ہلاک ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب صوبہ پکتیکا کے صدر مقام شرنہ شہر کے محمدخیل کے علاقے میں مجاہدین نے پولیس چوکی پر حملہ کیا،جس میں 3 اہلکار ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئےاور ساتھ ہی تازہ دم اہلکاروں پر دھماکہ بھی ہوا،جس سے ایک ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ 2 اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔