لاہور:  چونیاں میں 4 بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعے میں ملوث ایک ملزم کا ڈی این اے میچ کر گیا، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پریس کانفرنس کے دوران ملزم کی تصویر میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ زیر حراست ملزم نے چاروں وارداتیں کیں۔ کیس میں تاخیرکرنے والے اہلکاروں کیخلاف ایکشن لیا گیا۔

ذریعے کے مطابق چونیاں میں 4 بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعہ کا منطقی انجام کے قریب پہنچ گیا ہے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم کا نام سہیل شہزاد ولد محمد اسلم ہے جس کی تصویر وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے میڈیا کے سامنے پیش کر دیں

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 27سالہ سہیل شہزاد نے تمام وارداتیں کیں، ملزم کا اے ٹی سی کورٹ سے ریمانڈ لیں گے۔ ملزم کو پکڑنے کے لیے پنجاب پولیس، انٹیلی جنس اداروں نے بہت محنت کی، مظلوم خاندانوں کو انصاف ملے گا، پراسیکوٹراس کیس کی خود پیروی کریں گے۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ چونیاں کو سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ منسلک کیا جائے گا، اس کیس میں انصاف دلوانے کا وعدہ پورا کریں گے۔ قصور میں چائلڈ پروٹیکشن کا ادارہ بنایا جائے گا۔ پولیس اصلاحات پرکام کررہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے