بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت فراہم کرنے والے آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی پر حکومت کو جواب دائر کرنے کیلئے 4 ہفتوں کی مہلت دے دی۔

بھارتی سپریم کورٹ میں آرٹیکل 370 کی منسوخی سمیت مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

بھارت کی مرکزی حکومت نے اس حوالے سے جواب دائر کرنے کیلئے 4 ہفتوں کی مہلت مانگی اور مؤقف اختیار کیا کہ 10 پٹیشنز ہیں جس کیلئے ہر ایک کا علیحدہ سے جواب دائر کیا جائے گا

اس پر عدالت نے مرکزی حکومت کو چار ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں کے خاتمے سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران بھارتی حکومت کو  معمولات زندگی بحال کرنے کا حکم دیا تھا تاہم اب تک کشمیر میں حالات معمول پر نہیں آئے اور گزشتہ 58 دنوں سے وہاں کرفیو نافذ ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے