کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان کے شمالی صوبے بلخ کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں طالبان کے حملے میں 11 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ طالبان ترجمان کا کہنا ہے ضلع شورتپہ پر قبضہ کر لیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حملے کا آغاز صبح کے وقت ہوا، بلخ صوبائی کونسل کے سربراہ محمد افضل حدید نے اس موقع پر خدشہ ظاہر کیا کہ مزید نفری بھیجی گئی تو ہلاکتیں بڑھ سکتی ہیں کیونکہ ضلع شورتپہ ایک دور دراز علاقے میں واقع ہے۔لڑائی ابھی تک جاری ہے۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ہم نے ضلع شورتپہ پر قبضہ کر لیا ہے جبکہ اس دعویٰ کو حکومتی اہلکاروں نے مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ضلع شورتپہ کے علاقے میں مزید نفری بھیج رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے