نئی دہلی: (ویب نیوز) نئی دہلی کے نواحی علاقے موج پور میں انتہا پسند ہندوؤں نے سکھ نوجوان کو مسلم سمجھ کر بہیمانہ تشدد سے ہلاک کر دیا۔

23 سالہ ساحل سنگھ کو انتہا پسندوں نے اس وقت بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ کھیل کر دوستوں کے ہمراہ گھر واپس آ رہا تھا۔ دوستوں نے بتایا کہ بپھرے ہندو نوجوانوں نے ساحل کو مسلمان سمجھ کر پہلے گالیاں دیں اور پھر تشدد کرنا شروع کر دیا، بتانے کے باوجود انہوں نے ایک نہ سنی اور ساحل کو قتل کر دیا۔

نوجوان کی والدہ سنگیتا نے دی کاروان ڈیلی کو بتایا کہ پولیس والے تو اس کیس کو کوئی اہمیت نہیں دے رہے، مقامی اثرورسوخ والے ہندوؤں کے دباؤ پر ابھی تک پرچہ بھی درج نہیں کیا جا رہا۔ یہ واقعہ 27 ستمبر کو پیش آیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے