امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے غزنی، اور بلخ صوبوں میں نہتے عوام کا جینا حرام کردیا۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ غزنی ضلع قرہ باغ کے ملوک، آغاوال اور خان زادہ گاؤں پر جارح امریکی و کٹھ پتلی کمانڈو نے چھاپہ مار کر وحشت و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد گھروں کے دروازوں کو تباہ کرنے کے علاوہ ایک دکان اور ایک رکشے کو بھی نذرآتش کردیا اور ایک روز قبل ضلع گیرو کے نانی کے علاقے میں امریکی ڈرون حملے کے دوران ایک شہری شہید جب کہ دوسرا زخمی ہوا ۔اسی طرح رات کے وقت دہ یک کے نجی گاؤں پر وحشی صلیبی و کٹھ پتلی فوجوں نے شب خون مار کر وحشت و بربریت کا مظارہ کرتے ہوئے متعدد گھروں کے دروازوں کو تباہ ہونے کے علاوہ ایک شخص کو بھی شہید کردیا۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ بلخ ضلع خاص بلخ کے گلہ جوئے کے علاقے کو کٹھ پتلی فوجوں نے مارٹرگولوں کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید جب کہ 6 زخمی ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے